لاہور ( پبلک نیوز) پنجاب پولیس میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، ڈی آئی جیز اور ایڈیشینل آئی جیز کے تبادلے۔ تفصیلات کے مطابق ایڈیشنل آٸی جی پی ایچ پی نعیم اکرم بھروکہ کو او ایس ڈی کردیا گیا۔ ڈی آٸی جی ریاض نذیر گاڑا کو ڈی آٸی جی پی ایچ پی پنجاب تعینات کر دیا گیا۔ شاہد جاوید کو ڈی آٸی جی ایلیٹ فورس پنجاب تعینات کردیا گیا۔ ساجد کیانی کو ڈی أٸی جی أپریشنز پنجاب تعینات کردیا گیا۔ سرفراز فلکی کو ڈی أٸی جی أر اینڈ ڈی پنجاب تعینات کردیا گیا۔ سید حماد عابد کو سی پی او گوجرانوالہ تعینات کر دیا گیا۔ تمام آفیسر کی تعیناتی کا نوٹفکیش جاری کردیا گیا۔