پی ایس ایل کی جنرل کونسل کا چوبیسواں اجلاس

پی ایس ایل کی جنرل کونسل کا چوبیسواں اجلاس
لاہور (ویب ڈیسک) پاکستان سپر لیگ کی جنرل کونسل کا چوبیسواں اجلاس جمعے کی سہ پہر کو منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارات چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) رمیز راجہ نے کی۔ تفصیلات کے مطابق اجلاس میں چیئرمین پی سی بی نے پاکستان کرکٹ کی ترقی اور اس کے فروغ میں اہم حصہ ڈالنے پر فرنچائزز کے کردار کو سراہا ہے۔ انہوں نے فرنچائز مالکان کو یقین دلایا ہے کہ وہ پی ایس ایل کے برانڈ کو مزید مضبوط اور مستحکم بنانے کے لیے پرعزم ہیں۔ رمیز راجہ نے ٹیم مالکان کو یہ یقین بھی دلایا ہے کہ وہ انہیں درپیش چیلنجز کو سمجھتے ہیں اوروہ اس سلسلے میں ان کے ساتھ مل کرکام کریں گے۔ پی ایس ایل کا آئندہ اجلاس 27 ستمبر بروز پیرکو منعقد ہوگا۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔