”کرپشن نہیں کر رہے تو ہمیں آزاد میڈیاسے مسئلہ نہیں“

”کرپشن نہیں کر رہے تو ہمیں آزاد میڈیاسے مسئلہ نہیں“
اسلام آباد (ویب ڈیسک) وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ پاکستان کی تاریخ میں میڈیا کو ایسی آزادی نہیں ملی جو موجودہ دور میں ہے ہمارا مسئلہ صرف فیک نیوز ہے، جتنا آپ محنت اور ریسرچ کرکے اظہار رائے دیں گے اتنی ہی آپکی ساکھ اور پہچان بڑھے گی۔ ڈیجیٹل میڈیا ڈویلپمنٹ پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر 70فیصد پروگرام ہمارے خلاف چلتے ہیں۔ میں چیلنج کرتا ہوں ایسی کوئی حکومت نہیں آئی جس نے میڈیا کو آزاد رکھا ہو۔ ہماری حکومت کرپشن نہیں کررہی ہمیں آزاد صحافیوں سے فرق نہیں پڑتا۔ میں ہمیشہ یہ چاہوں گا کہ حکومت پر تنقید کریں پر سچی کریں۔ انھوں نے مزید کہا کہ نوجوان نسل اس ملک کا مستقبل ہے میں تمام نوجوان نسل سے کہتا ہوں کہ کبھی خود کو کسی سے کمتر نہ سمجھیں ہمیشہ بڑا خواب دیکھیں بڑا خواب دیکھنے والا انسان ہی بڑا آدمی بنتا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ بڑےلوگ چوری کرتےتھےانہیں کوئی پوچھنےوالانہیں تھا۔ طاقتورکو قانون کےنیچے لاناہے۔ یہ نہیں ہوسکتاامیراورغریب کیلئےالگ الگ قانون ہو۔ طاقتورکہہ رہےہیں ہمیں این آراودےدو۔ وزیر اعظم نے کہا کہ میراکوئی رشتہ داربڑےعہدوں پرنہیں ہے۔ یہ اسلامی فلاحی ریاست کاسفرہےجوبہت پہلےشروع ہوناچاہیےتھا۔ عام آدمی کےلیےگھربنارہےہیں۔ مزدورسڑکوں پرسوتےتھے ان کے لیے پناہ گاہیں بنائیں۔ ہیلتھ کارڈغریب گھرانوں کےلیےبہت بڑی نعمت ہے۔ عمران خان کا کہنا تھا کہ امریکا جیسےملک میں پاکستان جیسی ہیلتھ انشورنس نہیں۔ اسلامی ریاست کامطلب کسی کےسامنےجھکنانہیں ہوتا۔ آزادکشمیر کے وزیراعظم منتخب ہوئے تو لکھا گیا کہ زائچہ نکال کر جادو کر کے انہیں وزیراعظم بنایاگیا۔ خاص لوگوں کی چوری معاف کرنا این آر او ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔