ویب ڈیسک: آئی سی سی نے ویمنز ٹی ٹوئنٹی کی پلیئرز رینکنگ جاری کر دی۔
تفصیلات کے مطابق بیٹنگ میں آسٹریلیا کی بیتھ مونی بدستور پہلی پوزیشن پر براجمان، رینکنگ میں ٹاپ ٹین بیٹر ز میں پاکستان کی کوئی کھلاڑی شامل نہیں،باؤلرز کی رینکنگ میں انگلینڈ کی صوفی ایکلسٹائن کی پہلی پوزیشن برقرار ہے اور دپتی شرما کی دوسری اور سعدیہ اقبال کی تیسری پوزیشن برقرار ہے جبکہ نشرہ سندھو 6 درجہ ترقی کے بعد 8 پوزیشن پر آگئیں۔
ٹی ٹوئنٹی ویمنز آل راؤنڈرز کی رینکنگ میں ویسٹ انڈیز کی ہیلے میتھیوز کی پہلی پوزیشن اور ایش گارڈنر کی دوسری دیپتی شرما کی تیسری پوزیشن جبکہ پاکستان کی نداڈارکی چھٹی اور فاطمہ ثناء 4 درجے بہتری کےبعد 18 ویں نمبر پر آگئیں۔