ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی
کیپشن: ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کیلئے پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی

ویب ڈیسک: آئی سی سی ویمن ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے پاکستان کی ویمن کرکٹ ٹیم دبئی پہنچ گئی، کپتان فاطمہ ثناء کی قیادت میں ویمن کرکٹ ٹیم دبئی انٹرنیشنل ایئرپورٹ سے ہوٹل پہنچی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گی اور کل سے پریکٹس شروع کرے گی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم پہلا وارم اپ میچ 28 ستمبر کو سکاٹ لینڈ کے خلاف کھیلے گی اور دوسرا وارم اپ میچ 30 ستمبر کو بنگلادیش کے خلاف کھیلے گی۔

پاکستان ویمن کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا اپنا افتتاحی میچ 3 اکتوبر بروز جمعرات کو سری لنکا کے خلاف کھیلے گی۔

دوسرے میچ میں پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم کا 6 اکتوبر بروز اتوار کو روایتی حریف بھارت سے مقابلہ ہو گا۔

پاکستانی ویمن کرکٹ ٹیم تیسرا میچ 11 اکتوبر بروز جمعہ کو آسٹریلیا اور چوتھا میچ 14 اکتوبر بروز پیر کو نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلے گی۔

Watch Live Public News