محمد عامر کابڑا اعزاز، ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں مکمل کرلیں

محمد عامر کابڑا اعزاز، ٹی ٹوئنٹی میں 350 وکٹیں مکمل کرلیں

(ویب ڈیسک )  پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر  نے  ٹی20 میں 350 وکٹیں مکمل کرلیں ہیں ۔

پاکستان کے فاسٹ بولر محمد عامر نے آج کیریبئن پریمیئر لیگ کے دوران یہ سنگ میل عبور کیا۔ انہوں نے انٹیگا اینڈ باربادوا کی جانب سے گیانا کے خلاف 2 وکٹیں لیکر اپنی 350 وکٹیں مکمل کیں۔

 وہ  350 ٹی ٹوئنٹی وکٹ لینے والے تیسرے پاکستانی بولر ہیں۔ اس سے قبل پاکستان کے وہاب ریاض نے 413 اور سہیل تنویر نے 389 ٹی ٹوئنٹی وکٹیں حاصل کر رکھی ہیں۔

Watch Live Public News