کیپ ٹائون ( ویب ڈیسک ) جنوبی افریقہ کے مایہ ناز کرکٹر بزن فورچین نے اپنی اہلیہ کے ساتھ اسلام قبول کر لیا ٗ رمضان کے مقدس مہینے میں عافیت کا مذہب اختیار کرنے والے کرکٹر کا اسلامی نام عماد رکھا گیا ہے۔تفصیلات کے مطابق جنوبی افریقہ کے مایہ ناز کرکٹر تبریز شمسی نے اپنے انسٹا گرام اکائونٹ کے ذریعے یہ خوشخبری سنائی کہ اس کے ساتھی کرکٹر بزن فورچین نے اپنی اہلیہ سمیت اسلام قبول کر لیا ہے ۔ اس کی پوسٹ کو بعد میں بزن فورچین نے شیئر کیا اور اس خبر کی تصدیق کی۔جنوبی افریقہ کے آل راؤنڈر نے 2019 میں بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ سے بین الاقوامی کرکٹ میں قدم رکھا تھا۔26 سالہ کرکٹر نے ستمبر 2019 میں جنوبی افریقہ کے لئے انٹرنیشنل ڈیبیو کیا تھا۔ رمضان المبارک کے مقدس مہینے میں ، بزن فورچین نے اپنی اہلیہ کے ساتھ اسلام قبول کیا۔ اب ان کا نیا نام عماد ہے۔ بزن فورچین کے ساتھی کھلاڑی تبریز شمسی کی اہلیہ ، کھارٹیجا شمسی نے فورچین اور ان کی اہلیہ کی تصویر شیئر کرکے مبارکباد دی۔ ان کی اہلیہ کا نام مشیک ایسن ہے۔فورچین جنوبی افریقہ کا دوسرا اسلام قبول کرنے والا کھلاڑی بن گیا ہے۔اس سے قبل 2011 میں ، میڈیم پیسر وین پارنل نے بھی اپنا مذہب تبدیل کیا تھا۔ بزن فورچین کو 2019 میں بھارت کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے جنوبی افریقہ کی ٹی 20 ٹیم میں شامل کیا گیا تھا۔ انہوں نے 7 فروری 2020 کو انگلینڈ کے خلاف ون ڈے ڈیبیو کیا تھا۔ بزن فورچین نے 7 ٹی ٹونٹی میچوں میں جنوبی افریقہ کی نمائندگی کی۔ جس میں انہوں نے مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کیں جبکہ پانچ اننگز میں 35 رنز بنائے۔ انہوں نے رواں ماہ پاکستان کے خلاف ٹی ٹونٹی میچ میں جنوبی افریقہ کی طرف سےبین الاقوامی میچ کھیلا تھا۔