ریاض ( ویب ڈیسک ) سعودی عرب کی حکومت نے 200 ریال کا نیا کرنسی نوٹ جاری کر دیا ٗ یہ نوٹ سعودی حکومت کے وژن 2030 کے تحت جاری کیا گیا ہے۔سعودی سنٹرل بنک نے سوشل میڈیا پر اس خبر کو ٹویٹ کیا اور ساتھ یہ بتایا گیا کہ 200 ریال کا نوٹ انتہائی اعلیٰ معیار کے کاغذ اور جدید پرنٹنگ مشینری پر تیار کیا گیا ہے ٗ نئے نوٹ کا رنگ ’’سرمئی‘‘ رکھا گیا ہے ٗ جس پر سعودی عرب کے بانی شاہ عبدالعزیز آل سعود کی تصویربھی چھاپی گئی ہے۔https://twitter.com/SAMA_GOV/status/1386047128372457479سعودی عرب نے اپنی نئی معاشی اصلاحات اور ملکی پالیسیوں میں تبدیلیوں کیلئے وژن 2030 متعارف کروایا ہے اور اس کرنسی نوٹ پر اس کا لوگو بھی دیا گیا ہے ٗ وژن 2030 کا لوگو تھری ڈی ٹیکنالوجی کو استعال کرتے ہوئے لگایا گیا ہے ۔نوٹ پر سعودی سنٹرل بنک کا نام لکھا گیا ہے ٗ جبکہ عربی میں 200 کاہندسہ لکھنے کے ساتھ ساتھ عبارت مائتا ریال بھی درج کی گئی ہے ٗ نوٹ کی دوسری سمت میں انگریزی میں 200 ریال بھی لکھا گیا ہے تاکہ پوری دنیا میں اس کرنسی نوٹ کی پہنچان کی جا سکے ٗ ٹویٹ کے مطابق نئے کرنسی نوٹ کے ساتھ ساتھ دیگر کرنسی کی خرید و فروخت معمول کے مطابق جاری رکھی جائیگی ۔