بھارت میں کورونا بے قابو، اکشے کمار کا ایک کروڑ امدادی رقم کا اعلان

بھارت میں کورونا بے قابو، اکشے کمار کا ایک کروڑ امدادی رقم کا اعلان

ویب ڈیسک: بھارت میں کورونا وائرس خطرناک پھیلاؤ پر فلمی ستارے بھی میدان میں آ گئے ہیں۔ بالی وڈ ہیرو اکشے کمار نے کورونا وائرس سے متاثرہ مریضوں کے علاج معالجہ اور دیگر سہولتوں کے لیے ایک کروڑ روپے مالی امداد دینے کا اعلان کر دیا ہے۔

سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر سابق کرکٹر اور سیاستدان گوتم گمبھیر نے اپنی ایک ٹویٹ میں اس حوالے سے تصدیق کر دی ہے۔ اکشے کمار کی جانب سے گوتم کی فاؤنڈیشن کو امدادی رقم دی گئی ہے۔ فاؤنڈیشن عالمی وبا کے خلاف اقدامات میں اس رقم کو استعمال میں لائے گی۔

گوتم گمبھیر نے اپنے ٹویٹ پیغام میں اداکارہ کا شکریہ بھی ادا کیا۔ انھوں نے لکھا کہ اکشے کمار کا یہ اقدام امید کی کرن ہے۔ فاؤنڈیشن عالمی وبا کے دوران ضرورت مندون کو غذا، ادویات، آکسیجن اور دیگر چیزیں اس رقم کے ساتھ دے سکے گی۔ انھوں نے اکشے کمار کے لیے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔

بھارتی اداکار کی جانب سے خطیر امدادی رقم کے اعلان پر سوشل میڈیا صارفین نے ان کے اس اقدام کو خوب سراہا۔ سوشل میڈیا صارفین کا کہنا ہے کہ اکشے کمار کو یونہی سپر اسٹار نہیں کہا جاتا، وہ ایسے کام بھی کرتے ہیں۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔