ویب ڈیسک: الیکشن مداخلت کیس میں سابق امریکی صدر کو بڑا عدالتی ریلیف مل گیا۔ جہاں ان پر آج بھی فرد جرم عائد نہ ہوسکی جبکہ ان کے 11 ساتھیوں پر فرد جرم عائد کردی گئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق سابق امریکی صدر ٹرمپ کے ساتھیوں پر 2020 کے صدارتی الیکشن میں ریاست ایری زونا کے الیکٹرورل ووٹ جو بائیڈن کے بجائے ٹرمپ کو دینے کا الزام ہے حالانکہ اس الیکشن میں جو بائیڈن 10 ہزار ووٹ سے فاتح تھے۔
سابق صدر ٹرمپ کے ساتھی روڈی جولیانی اور مارک میڈووس سمیت 11 ساتھیوں پر فرد جرم ریاست ایری زونا کے اٹارنی جنرل کی جانب سے پچھلے ایک سال سے چلنے والی تحقیقات کے نتیجے میں لگائی گئی ہے۔
اس سے پہلے امریکی ریاست مشی گن، نویڈا اور جارجیا میں بھی صدر ٹرمپ کے ایسے ساتھیوں کو فرد جرم کا سامنا کرنا پڑا جن پر الیکشن میں مداخلت کے الزامات لگے تھے۔
دوسری جانب ایری زونا کی جیوری نے ڈونلڈ ٹرمپ کو بغیر فرد جرم عائد کیے ساتھی سازشی قرار دیدیا ہے۔