سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی ، 6 خوارج جہنم واصل 

سیکیورٹی فورسز کی بنوں میں کارروائی ، 6 خوارج جہنم واصل 

(ویب ڈیسک ) سیکیورٹی فورسز نے بنوں میں کارروائی کرتے ہوئے 6 خارجیوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ ( آئی ایس پی آر) کے مطابق   سیکیورٹی فورسز  نے خیبر پختونخوا کے ضلع بنوں میں انٹیلیجنس بنیادوں پر آپریشن کیا۔ آپریشن خارجیوں کی مبینہ موجودگی کی خفیہ  اطلاعات پر کیا گیا۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ آپریشن کے دوران6 خوارج ہلاک کردیے گئے جبکہ 4   خوارج  زخمی ہوئے ہیں۔

آئی ایس پی آر کے مطابق  علاقے  میں  چھپے کسی بھی دہشت گرد کی تلاش اور خاتمہ کے لئے سنیٹایزیشن آپریشن جاری ہے۔

ترجمان پاک فوج نے کہا کہ  پاکستان کی مسلح افواج ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمہ کے لئے پرعزم ہیں۔

وزیر اعظم کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین: 

وزیراعظم محمد شہباز شریف  نے بنوں میں 6 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے  سیکیورٹی فورسز کے اہلکاروں کی پیشہ ورانہ صلاحیتوں کی پزیرائی  کی۔

وزیر اعظم نے کہا کہ  انسانیت کے دشمن دہشتگردوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے،ملک سے دہشت گردی کے مکمل خاتمے تک ہماری دہشتگردوں کے خلاف جنگ جاری رہے گی۔

وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی کا سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین: 

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی  نے بنوں میں خوارجی دہشتگردوں کے خلاف کامیاب آپریشن پر سیکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا۔انہوں نے 6 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسیکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو سراہا۔

محسن نقوی نے کہا کہ   سیکیورٹی فورسز نے کامیاب  آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔ 6 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ   خوارجی  دہشتگردوں کے خلاف سیکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہیں۔پاکستان کی سیکیورٹی فورسز  انتہائی پیشہ وارانہ اور باصلاحیت ہیں۔خوارجی دہشتگردوں کے مکمل خاتمے تک آپریشنز جاری رہیں گے۔ قوم کو سیکیورٹی فورسز کی بہادری پر ناز ہے۔

Watch Live Public News