پبلک نیوز: پاکستان قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا ہے کہ پہلا میچ ہارنے کے بعد پریشر نہیں لیا دوسرے میچ کو جیتنے کی پلاننگ کی۔ میرے اور فواد عالم کے رنز نے ٹیم کو حوصلہ دیا۔ شاہین آفریدی کی وکٹوں نے اعتماد میں اضافہ کیا۔ ورچوئل پریس کانفرنس کرتے ہوئے ان کا کہنا تھا کہ اوور کم تھے بارش ہوگئی پلان تھا جتنا جلدی آوٹ کریں اتنا ضروری ہے۔ خوشی ہوئی کہ پلان کے مطابق کھیلا اور جیت حاصل کی۔ اوپنرز نے اچھا سٹارٹ دیا اس کے بعد ہم نے اچھا ٹارگٹ دیا۔ انھوں نے کہا کہ کپتانی کرنےسے بہت کچھ سیکھنے کو ملتا ہے۔ ابھی بھی بہت کچھ سیکھ رہا ہوں۔ ویسٹ انڈیز کی کنڈیشن مختلف تھی اوپنرز کو مدد حاصل نہیں ہوئی۔ اوپنرز امیدوں پر پورا نہیں اتر سکے۔ ان کا کہنا تھا کہ جس طرح پرفارمنس دینی چاہئیے تھی اس طرح نہیں دی۔ عمران بٹ نے بیٹنگ میں اچھا پرفارم نہیں کیا فیلڈنگ میں بہترین پرفارم کیا۔ کپتان ہونے کے ناطے اپنے کھلاڑیوں کو سپورٹ کرتا رہوں گا۔