انوکھے گاہک کی ویٹر کو 16 لاکھ کی ٹپ

انوکھے گاہک کی ویٹر کو 16 لاکھ کی ٹپ
آپ نے ریستوران سے کھانا کھایا ہو گا، جس کے بعد ویٹرز کو ٹپ بھی دی ہو گی لیکن کیا یہ ٹپ لاکھوں روپے ہوتی ہے؟ آپ کا جواب بالکل 'نہیں' ہو گا۔ لیکن امریکہ کے ایک شہری نے ویٹرز کو لاکھوں روپے ٹپ دے کر سب کو حیران کر دیا۔ ٹپ شاید نارمل دنوں میں اتنی زیادہ توجہ حاصل نہ کر پاتی مگر کورونا وائرس کی وجہ سے دنیا معاشی طور پر کافی مشکلات میں گھر چکی ہے۔ عالمی وبا نے پوری دنیا میں معاشی حوالوں سے متعدد مشکلات کو جنم دیا ہے۔ جس وجہ سے ہر کوئی مہنگائی اور اور معیشت کا رونا روتا نظر آتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ یہ ٹپ بہت زیادہ توجہ حاصل کرنے میں کامیاب ہوئی۔
وبا کا ذکر ہو رہا تھا، تو اس امر سے بھی سبھی واقف ہوں گے کہ لاک ڈاؤنز کے دوران سب سے زیادہ بندش ریسٹورنٹس کو برداشت کرنا پڑی۔ غیر معمولی ٹپ کا معاملہ امریکی ریاست فلوریڈا میں واقع ریسٹورنٹ میں پیش آیا جہاں ایک گاہک نے کھانا آرڈر کیا جس کا بل 144.66 ڈالر بنا۔ بل ادائیگی کے بعد گاہک نے سارے عملہ کو ڈائننگ ہال میں بلایا۔ عملہ جمع ہونے کے بعد گاہک نے بہترین خدمات پر شکریہ ادا کیا اور عملہ کے دس افراد میں سب کو 1، 1 ہزار ڈالرز بطور ٹپ دئیے۔ یہ رقم پاکستانی روپے میں 16 لاکھ 53 ہزار روپے سے زائد بنتی ہے۔

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔