پاکستان،قطرکامختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے پراتفاق

پاکستان،قطرکامختلف شعبوں میں تعاون کوفروغ دینے پراتفاق
پاکستان اور قطر نے مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق کیا ہے۔ یہ اتفاق رائے آج دوحہ میں وزیراعظم شہباز شریف اور قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمدالثانی کے درمیان ملاقات میں طے پایا۔ملاقات میں دوطرفہ اور باہمی دلچسپی سے متعلق امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم کو گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔ اس موقع پر دونوں ملکوں کے قومی ترانے بجائے گئے۔ دریں اثنا وزیراعظم شہباز شریف نے دوحہ میں امیر قطر کے والد شیخ حمد بن خلیفہ الثانی اور والدہ شیخہ موضہ بنت نصر سے ملاقات کی۔وزیراعظم نے قطر کے ساتھ دیرینہ اور قریبی تعلقات کی اہمیت پر زور دیا جو باہمی دلچسپی اور مسلسل حمایت کی پختہ بنیادوں پر مبنی ہیں۔وزیراعظم نے 1999 ء اور2017 ء میں امیر قطر کے والد کے پاکستان کے گزشتہ دوروں کی یاد دلاتے ہوئے دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات مزید مضبوط بنانے اور ان کے دور حکومت کے دوران قائم تعلقات کو مستحکم کرنے میں ان کے کردار کو سراہا۔ امیر قطر کی والدہ شیخہ موضہ بنت نصر کی سرپرستی میں تعلیم سب سے پہلے پروگرام کے حوالے سے وزیراعظم نے انسانی بنیادوں اور امدادی کوششوں خصوصاً پاکستان سمیت دنیا بھر سے ان بچوں کو سکول میں داخلہ دینے کے عمل کو سراہا جو ابھی تک سکول میں د اخل نہیں ہوئے تھے۔شہباز شریف نے امیر قطر کے والد کی طرف سے قطر میں دو لاکھ سے زائد پاکستانیوں کی میزبانی کرنے پر ان کا شکریہ ادا کیا جو قطر اور پاکستان کی ترقی میں کردار ادا کررہے ہیں انہوں نے امیر قطر کے والدکو قطر کوکے ویژن2030 ء کے تحت ملک کے ساتھ مزید تعاون کا یقین دلایا۔وزیراعظم نے آئندہ فیفا2022 عالمی کپ کی میزبانی کے لئے قطر سے نیک خواہشات کا اظہار بھی کیا۔وزیراعظم نے امیر قطر کے والد اور والدہ کو پاکستان کا دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔