لیگی وکلاء کا کہنا ہے کہ نواز شریف کی اپنی قانونی ٹیم سے وطن واپسی سے متعلق مشاورت مکمل کر لی گئی ہے۔ ذرائع کے مطابق نواز شریف کا وطن واپسی سے قبل نااہلی، سزائیں اور کیسز کے حوالے سے عدالت سے رجوع کرنے کا فیصلہ لر لیا گیا ہے۔ لیگی وکلاء کے مطابق مسلم لیگ ن کے قائد نے اپنی قانونی ٹیم کو اس ضمن میں گرین سگنل بھی دیدیا ہے، دوسری جانب نواز شریف کی ہدایات ملنے کے بعد وکلاء کی ٹیم بہت جلد عدالت میں رٹ پیٹیشنز دائر کریں گی۔ ذرائع کے مطابق وکلاء عدالت سے نواز شریف کی ضمانت قبل از گرفتاری کے حوالے سے بھی عدالت سے رجوع کریں گے۔