اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے جلد سیلاب سے متاثرہ علاقوں کے دورے کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق سابق وزیر اعظم اور چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) عمران خان خیبرپختونخوا اورپنجاب میں مختلف شہروں کا دورہ کریں گے۔ اس دوران چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان بارشوں اور سیلابی ریلوں سے جانی ومالی نقصان کاجائزہ لیں گے۔ سابق وزیر اعظم عمران خان نے خیبرپختونخوا اور پنجاب کے وزرائے اعلیٰ کوسیلاب زدگان کی بحالی کےلئےامدادکی ہدایت بھی کی ہے۔