سیکیورٹی اداروں کی سرکاری عہدیداران کے موبائل فون ہیک،حساس معلومات کے حصول کی کوشش بے نقاب

سیکیورٹی اداروں کی سرکاری عہدیداران کے موبائل فون ہیک،حساس معلومات کے حصول کی کوشش بے نقاب
اسلام آباد: سیکیورٹی اداروں نے حکومت کے سینیئر سرکاری عہدیداران کے موبائل فون ہیک کرنے اور حساس معلومات کے حصول کی کوشش بے نقاب کردی۔ تفصیلات کے مطابق ملوث عناصر نے سینیئر سرکاری عہدیداران کے نام پر سرکاری افسران و بیوروکریسی سے حساس معلومات کے حصول کی مزموم کوشش کی، اس کے لئے واٹس ایپ پر موبائل ہیکنگ لنک بھیج کر معلومات کے حصول کی بھی کوشش کی گئی۔ حکومت نے تمام سرکاری افسران کو چوکنا رہنے اور ایسے کسی بھی میسیج کا جواب نہ دینے کی ہدایت کی ہے، افسران کو ہدایت کر دی گئی ہے کہ ایسا موبائل پیغام موصول ہونے پر فوری طور پر کابینہ ڈویژن کو اطلاع دی جائے۔پاکستان کے سیکیورٹی ادارے اس معاملے میں پوری طرح الرٹ ہیں۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔