ملک میں مہنگائی میں اضافہ ، ادارہ شماریات نے اعدادو شمار جاری کردیے

ملک میں مہنگائی میں اضافہ ، ادارہ شماریات نے اعدادو شمار جاری کردیے
اسلام آباد: ملک میں مہنگائی مزید بڑھ گئی ہے، ادارہ شماریات نے اعدادو شمار جاری کردیے ہیں۔ تفصیلات کے مطابق ہفتہ وار بنیادوں پر مہنگائی کی شرح میں 0.05 فیصد کا مزید اضافہ ہوا ہے۔ ادارہ شماریات نے مہنگائی کے ہفتہ وار اعدادوشمار جاری کر دیے ہیں ۔ ادارہ شماریات کے مطابق سالانہ بنیادوں پر مہنگائی کی شرح 25.34 فیصد ریکارڈ کی گئی ہے، گزشتہ ہفتے 22 اشیاء کی قیمتوں میں اضافہ ہوا،12 کی قیمتوں میں کمی،17 کی قیمتیں مستحکم رہیں۔ جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے فی کلو پیاز 16 روپے مہنگا ہوا ، دال مسور کی فی کلو قیمت میں 10 روپے کا اضافہ ہوا،چینی فی کلو 6 روپے مہنگی ہوئی ، لہسن فی کلو 10 روپے مہنگا ہوا ، انڈے فی درجن 7 روپے مہنگے ہوئے، انرجی سیور بلب 14 واٹ 6 روپے مہنگا ہوا ۔ ادارہ شماریات کے اعدادوشمار کے مطابق دال ماش فی کلو 8 روپے،دال مونگ 2 روپے فی کلو مہنگی ہوئی ، چھوٹا گوشت فی کلو 4 روپے،ہڈی والا موٹا گوشت بھی 2 روپے مہنگا ہوا ۔ جاری اعدادوشمار کے مطابق گزشتہ ہفتے ٹماٹر فی کلو 27 روپے سستے ہوئے ، زندہ مرغی کی فی کلو قیمت میں 23 روپے کی کمی ہوئی ،ٹماٹر فی کلو 2 روپے،اپری چاول 3 روپے اور کیلے فی درجن بھی 2 روپے سستے ہوئے، 20 کلو کے آٹے کا تھیلا 7 روپے کی کمی ہوئی، سرسوں کا تیل،ویجیٹیبل گھی اور برینڈڈ کوکنگ آئل کی قیمت میں بھی کمی ہوئی۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔