دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منارہی ہے

دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منارہی ہے
کیپشن: دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منارہی ہے

ویب ڈیسک: دنیا بھر میں کرسمس کی تیاریاں جاری ہیں،گرجا گھروں میں خصوصی عبادات، دنیا بھر میں مسیحی برادری آج کرسمس کا تہوار منا رہی ہے۔مصر کے دارالحکومت قاہرہ کی گلیوں میں بھی کرسمس کی روایتی سجاوٹ اور بازار تحائف کی خوبصورت اشیا سے سج گئی ہیں۔

تفصیلات کے  مطابق امریکا،یورپ،چین،دبئی،اسرائیل سمیت دنیا بھر میں کرسمس کے روایتی رنگ بکھر گئے،گلیاں،بازار اور عمارتیں روشنیوں سے جگمگا اٹھی،رنگا رنگ تقریبات،تحائف بانٹتے سانتا کلاز،خوبصورت کرسمس ٹریز،،خوشیاں بانٹتی دھینیں، دنیا بھر میں کرسمس جوش و خرو سے منایا جا رہا ہے۔

دبئی کے ونٹر فیسٹیول میں بھی کرسمس کے رنگ بکھر گئے ہیں، کرسمس تحائف بانٹنے والے سانتاکلاز کی جاپان میں ایکوریم میں اینٹری ہوئی، پینگوئن کے ساتھ تیراکی کی۔

دوسری جنگ زدہ غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پر عیسائیوں کے مقدس شہر بیت لحم میں مسلسل دوسرے سال کرسمس کا تہوار سادگی سے منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

چرچ آف نیٹی ویٹی میں کرسمس کی شام روایتی دیوہیکل کرسمس ٹری رنگ برنگی روشنیوں کے بغیر اُتری۔

مذہبی تہوار کیلئے گرجا گھروں میں خصوصی عبادات اور دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا گیا۔ویٹیکن سٹی کے چرچ میں دعائیہ تقریب ہوئی جہاں پوپ فرانسس نے چرچ میں خصوصی دعا کرائی،ادھر تعمیر نو کے بعد فرانس کے مشہور نوٹرڈیم گرجاگھر میں ساڑھے 5 سال بعد کرسمس کی دعائیہ تقریب  منعقد ہوئی، غزہ میں جاری اسرائیلی مظالم پرعیسائیوں کے مقدس شہر بیت لحم میں مسلسل دوسرے سال کرسمس کا تہوار سادگی سے منانے کا اعلان کیا گیا ہے۔

صدر جوبائیڈن 

صدر جوبائیڈن نے کرسمس چلڈرن نیشنل ہسپتال میں بچوں کے ساتھ منایا،ان کی اہلیہ جل بائیڈن بھی ان کے ہمراہ تھیں، صدر بائیڈن اور ان کی اہلیہ نے بچوں کے ساتھ بات چیت کی،انہیں تحائف دیے اور کرسمس کی خوشیوں میں شریک ہوئے۔

ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیہ ٹرمپ

ڈونلڈ ٹرمپ اور میلانیہ ٹرمپ نے دنیا بھر کے لوگوں کو کرسمس کی خوشی اور محبت کی مبارک باد دی، ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے پیغام میں کہا کہ کرسمس کا یہ موسم ہمیں ایک دوسرے کے ساتھ محبت، ہمدردی اور خیرات کا جذبہ بانٹنے کی ترغیب دیتا ہے،میلانیہ ٹرمپ نے بھی کرسمس کی اہمیت کو اجاگر کیا اور کہا کہ یہ دن ہمارے لیے اپنے خاندانوں کے ساتھ وقت گزارنے کا ہے،ایلون مسک بھی ٹرمپ کے ہمراہ نظر آئے۔

ناسا کےخلابازوں کاخلائی اسٹیشن سےکرسمس کاخصوصی پیغام 

ناسا کے خلابازوں نے بین الاقوامی خلائی اسٹیشن سے کرسمس کا خصوصی پیغام شیئر کیا،کرسم کے موقع پر خلا سے کرسمس کی مبارک با دی،اس پیغام میں خلابازوں نے کہا کہ کرسمس کا موسم محبت، اتحاد، اور امید کا پیغام لاتا ہے  اور وہ خلا میں رہ کر بھی زمین کے لوگوں کے ساتھ اس خوشی کو بانٹنے کے لیے خوش ہیں۔