ویب ڈیسک : شہزادی کیٹ مڈلٹن جو کینسر سے جنگ لڑنے کےبعد بحالی کے دور سے گذررہی ہیں جب سینڈرنگھم میں عوام سے ملنے پہنچیں تو ان کا پرجوش استقبال ہوا۔
اس موقع پر موجود شاہی خاندان کے درشن کرنے آئے عوام میں جوش وخروش پایا گیا ان میں ہر طبقہ ہائے فکر کے علاوہ مختلف عمر کے افراد موجود تھے۔
بچوں نے ہاتھ میں کارڈ اور گلدستے اٹھا رکھے تھے جووہ شہزادی کو پیش کرنے کے لئے لائے تھے۔
شہزادہ جارج ، شہزادہ لوئی اور شہزادی شارلٹ بھی عوام میں گھل مل گئے اور شہریوں کے ساتھ سیلیفیز اترواتے رہے اور پھر واپس چلے گئے۔ تاہم شہزادی کیٹ کافی عرصے تک شہریوں کے ساتھ موجود رہیں۔
شہزادی کیٹ نے الیگزینڈر میک کیوین کوٹ اور سبز رنگ کا سارہ برٹن ہیٹ پہنا ہوا تھا، جبکہ ان کی نند شہزادی بیٹریس کے ساتھ سینڈرنگھم میں ان کے شوہر 41 سالہ ایڈورڈو میپیلی موزی اور ایڈورڈو کا بیٹا کرسٹوفر "وولفی" وولف بھی تھے۔
آنجہانی شہزادی مارگریٹ کی بیٹی لیڈی سارہ چٹو اور ان کے بیٹے آرتھر اور سیموئل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ شہزادی مارگریٹ کے بیٹے ڈیوڈ آرمسٹرانگ جونز بھی خاندان کے ساتھ چرچ گئے۔