وزیراعظم عمران خان کے معاونِ خصوصی برائے سیاسی روابط ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ حکومت کے پاس گھر بنانے کی ایک لاکھ سکیمیں ہیں، پاکستان میں ایک سے ڈیڑھ کروڑ گھروں کی قلت ہے، اس قلت کو ختم کرنے کے لیے 50 لاکھ گھربنانے کی سکیم لائے۔ شہباز گل نے کہا اپنا گھر بنانا ہر انسان کا خواب ہوتا ہے، ہاؤسنگ سکیم کا مقصد عام آدمی کو سستے گھر فراہم کرنا ہے، ایک باعزت شخص کو گھر بنانے کے لیے 30 سے 35 لاکھ کی ضرورت ہوتی ہے۔ انہوں نے کہا مارگیج کا قانون ہماری حکومت نے پاس کرایا، غریب آدمی کو گھر بنانے کے لیے قرضہ نہیں ملتا۔