اسلام آباد (پبلک نیوز) این اے 75 ڈسکہ الیکشن کو کالعدم قرار دیئے جانے پر وزیر اعظم عمران خان نے الیکشن کمیشن کے فیصلہ کو چیلنج کرنے کی منظوری دے دی ہے۔تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم کے معاون خصوصی عثمان ڈار نے ان سے ملاقات کی جس میں انھوں نے الیکشن کمیشن فیصلے بارے بریفنگ دی۔ اس اہم ملاقات میں فیصلہ کے مختلف پہلوئوں کا جائزہ لینے کے بعد چیلنج کرنے کی منظوری دی گئی۔ ملاقات کے دوران معاون خصوصی کو لیگل ٹیم سے فوری رابطہ کی ہدایت کی گئی۔خیال رہے کہ الیکشن کمیشن کی جانب سے ڈسکہ میں ہونے والے ضمنی انتخاب کو کالعدم قرار دیا دے دیا گیا ہے جبکہ 18 مارچ کو نہ صرف 20 متنازع بلکہ تمام پولنگ اسٹیشنوں پر دوبارہ ووٹنگ کا حکم جاری کر دیا ہے۔