سینئر سیاستدان ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق

سینئر سیاستدان ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں جاں بحق
کوئٹہ: ممتاز قوم پر ست رہنما اور سینئر سیاستدان ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے ۔ بلوچستان کے سینئر سیاستدان ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ پنجاب میں ٹریفک حادثے میں انتقال کرگئے، ان کی عمر 76 برس تھی، ان کے بیٹے چنگیز چلغری نے اپنے والد کی موت کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ ڈاکٹر عبدالحئی لاہور سے بہاولپور جارہے تھے کہ راستے میں ان کی گاڑی حادثے کا شکار ہوگئی۔ نیشنل پارٹی کے مرکزی صدر ڈاکٹر مالک بلوچ نے ڈاکٹرعبدالحئی بلوچ کے ٹریفک حادثے میں شہادت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم بلوچستان کی قومی سیاست کے ایک بڑے اور اہم رہنماء تھے، ان کی زندگی طویل جدوجہد سے بھرا ہے، وہ بی ایس او کے بنیاد رکھنے والوں میں سے تھے، ان کے انتقال سے ملک بلخصوص بلوچستان کی سیاست میں دھچکا ہے۔ واضح رہے کہ ڈاکٹر عبدالحئی بلوچ یکم فروری 1946 کو بولان میں پیدا ہوئے، انہوں نے ڈاؤ میڈیکل کالج سے ایم بی بی ایس کیا، اور 1970 سے 1977 تک نیشنل اسمبلی کے رکن رہے، ان کا شمار بلوچستان نیشنل موومنٹ کے بانی رہنماؤں میں ہوتا تھا، وہ بعد میں نیشنل پارٹی کے صدر بنے، اور 2018 میں اپنی جماعت نیشنل ڈیموکریٹک پارٹی بنالی۔

Watch Live Public News