مسلم لیگ ن کے صدر شہباز شریف نے کہا ہے الزام لگایا گیا کہ صاف پانی کمپنی میں حکومت نے اربوں روپے کا غبن کیا گیا ہے۔ تین سال ہمارے ایم پی اے اور ساتھیوں کو پابند سلاسل رکھا گیا۔ کچھ دنوں پہلے معزز عدالت نے ان تمام ساتھیوں کو باعزت بری کر دیا۔ یہ فیصلہ جو دیا گیا یہ میری نہیں میاں نواز شریف اور مسلم لیگ ن کی عزت اور جیت ہے. میڈیا سے گفتگو میں شہباز شریف کا کہنا تھا کہ نیشنل کرائم ایجنسی نے لندن اور سوئزر لینڈ میں میرے اکاؤنٹ چیک کیے گئے۔ میں نے عوامی خدمت میں اپنا خون اور پسینہ دیا ہے۔ میرے خلاف اگر عوام کے پیسوں سے کرپشن ثابت ہو جائے تو مجھے سزا کے طور پر قبر سے بھی نکال کر تختہ دار پر لٹکا دیجئے گا. انہوں نے مزید کہانوازشریف میرے قائد ہیں وہ جو حکم دیں گے ہم وہ فیصلہ کریں گے.