گورنر پنجاب سےمحسن نقوی کی اہم ملاقات

گورنر پنجاب سےمحسن نقوی کی اہم ملاقات
کیپشن: گورنر پنجاب سےمحسن نقوی کی ملاقات،نگران سیٹ اپ کی کارکردگی بارے آگاہ کیا

ویب ڈیسک: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمٰن سے نگران وزیر اعلیٰ پنجاب محسن نقوی نے ملاقات کی۔

 تفصیلات کے مطابق گورنر ہاؤس لاہور میں ہونے والی ملاقات میں نگران وزیراعلیٰ نے گورنر پنجاب کو نگران سیٹ اپ کی 13 ماہ کی کارکردگی سے تفصیلاً آگاہ کیا۔

وزیراعلیٰ محسن نقوی نے نگران حکومت کی کارکردگی بارے گورنر پنجاب کو کتاب بھی پیش کی۔

گورنر پنجاب نے عوامی فلاح کے منصوبوں کی ریکارڈ مدت میں تکمیل پر محسن نقوی اور کابینہ کو سراہتے ہوئے کہا کہ آپ کی لیڈر شپ میں نگران کابینہ نے عوامی خدمت، شفافیت اور گورننس کی اچھی مثال قائم کی۔

Watch Live Public News