کورونا کے باعث راولپنڈی میں مزید چھ سکول اور تین کالجزسیل

کورونا کے باعث راولپنڈی میں مزید چھ سکول اور تین کالجزسیل
پبلک نیوز: کورونا وائرس کی وجہ سے راولپنڈی میں مزید چھ سکولوں اور تین کالجز کوسیل کردیا گیا۔ ترجمان محکمہ صحت راولپنڈی کے مطابق سٹوڈنٹس، اساتذہ اور سٹاف میں کرونا وائرس کی تشخیص ہوئی ہے،یہ تعلیمی ادارے 3 فروری تک سیل رہیں گے۔ ترجمان محکمہ صحت راولپنڈی ڈاکٹر وقار احمد نے کہا ہے کہ یہ تعلیمی ادارے 3 فروری تک سربمہر رہیں گے۔ سربمہر کے جانے والے تعلیمی اداروں میں ایک پرائیویٹ سکول بھی شامل ہے۔ سربمہر کیا جانے والے سکولوں میں گورنمنٹ کمپری ہینسیو گرلز ہائر سیکنڈری سکول ڈھوک کشمیریاں، گورنمنٹ اسلامیہ ہائی سکول نمبر ون جھنگی محلہ، گورنمنٹ ہائی سکول رتہ امرال، گورنمنٹ ہائر سیکنڈری سکول نمبر ون باغ سرداراں، گورنمنٹ گرلز ایلیمنٹری سکول کری ڈورال گوجر خان اور بیکن ہاوس اسکول سسٹم ٹیپو روڈ شامل ہیں۔ سربمہر کیے جانے والے کالجز میں گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین ڈھوک رتہ، گورنمنٹ ایسوسی ایٹ کالج برائے خواتین ڈھوک سیداں اور گورنمنٹ ڈگری کالج برائے خواتین موہن پورہ شامل ہیں

Watch Live Public News

شازیہ بشیر نےلاہور کالج فار ویمن یونیورسٹی سے ایم فل کی ڈگری کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 42 نیوز اور سٹی42 میں بطور کانٹینٹ رائٹر کام کر چکی ہیں۔