اسلام آباد: وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کو بڑا دھچکا لگ گیا۔
اسلام آباد کی سیاست کا بڑا اپ سیٹ ہوگیا۔ پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی ) فیڈرل کیپیٹل کے ریجنل صدر اور چیئرمین راجہ ذوالقرنین حیدر مسلم لیگ ن میں شامل ہوگئے۔ انہوں نے امیدوار برائے قومی اسمبلی ڈاکٹر طارق فضل کی حمایت کرتے ہوئے مسلم لیگ(ن) میں شمولیت اختیار کی۔
چیئرمین راجہ ذوالقرنین حیدر نے شمولیت کا اعلان چراہ میں اپنے ڈیرہ چیئرمین ہاؤس میں ڈاکٹر طارق فضل چوہدری کے اعزاز میں عشائیہ میں کیا۔ شمولیتی پروگرام میں علاقہ کے مقامی رہنما اور کارکنان نے شرکت کی۔