(ویب ڈسک ) سابق وزیر اعظم عمران خان کی سابقہ اہلیہ جمائما گولڈ اسمتھ نے بیٹے قاسم کے نام سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی حقیقت بتا دی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان کی حمایت میں انکے بیٹے قاسم کے نام سے منسوب ایک سوشل میڈیا اکاؤنٹ کی حقیقت جمائما نے سب پر عیاں کردی۔
تفصیلات کے مطابق بانی پی ٹی آئی عمران خان اور سابقہ اہلیہ نے اپنے بیٹے قاسم خان سے منسوب سوشل میڈیا اکاؤنٹ کو جعلی قرار دے دیا۔
سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جمائما گولڈ اسمتھ نے قاسم خان نامی صارف کے اکاؤنٹ کو ری شیئر کرتے ہوئے اس بات کی تصدیق بھی کی کہ یہ اکاؤنٹ جعلی ہے ۔ اس کے ساتھ انہوں نے اس اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کا بھی کہا۔
Fake account. Please report https://t.co/TAntjEQj8o
— Jemima Goldsmith (@Jemima_Khan) January 25, 2024
ان کے بیٹے قاسم خان کے نام سے منسوب جعلی اکاؤنٹ سے ایک پوسٹ شیئر کی گئی ہے جس میں 8 فروری کو پاکستان میں ہونے والے عام انتخابات کے سلسلے میں سوشل میڈیا کے ذریعے انتخابی مہم کے آغاز کی درخواست کی گئی تھی۔
یا د رہے کہ برطانوی فلمساز سوشل میڈیا صارفین سے جس اکاؤنٹ کو رپورٹ کرنے کا کہہ رہی ہیں وہ پہلے سے تصدیق شدہ یعنی بلو ٹک کا حامل بھی ہے۔
اس سے قبل بھی انہوں نے مختلف مواقع پر بتایا ہے کہ ان کے دونوں بیٹے سوشل میڈیا استعمال نہیں کرتے۔
واضح رہے کہ جمائما اور عمران خان کی شادی 1995 میں ہوئی تھی، جمائما نے عمران خان کے ساتھ 1995 سے 2004 تک 9 سال لاہور میں گزارے۔
ان دونوں کے 2 بیٹے سلیمان خان اور قاسم خان ہیں، جو کہ اس وقت لندن میں زیر تعلیم ہیں اور اپنی والدہ جمائما گولڈ اسمتھ کے ہمراہ ہی رہتے ہیں۔