مظفر آباد ( پبلک نیوز) آزاد جموں و کشمیر انتخابات کےدوران کئی حلقوں سے بدنظمی کی اطلاعات ہیں، الیکشن کمیشن کے احکامات کو ہوا میں اڑا دیا گیا ، کئی افراد گرفتار تفصیلات کے مطابق جھنگ کےحلقہ ایل اے 34 الیکشن میں اسلحہ کی نمائش پر پولنگ اسٹیشن چک نمبر 449 سے تین افراد گرفتار کر لئے گئے، تینوں افراد پولنگ اسٹیشن کے باہر اسلحہ کی نمائش کررہے تھے ، گرفتار افراد میں شاہ نواز،یوسف اور شاہد شامل ہیں۔ میاں چنوں میں حکمران جماعت تحریک انصاف کی طرف سے الیکشن کمیشن کے احکامات ہوا میں اڑا دیے گئے ، پولنگ اسٹیشن نمبر 3پر تحریک انصاف کے امیدوار پریزائیڈنگ آفیسر کے منع کرنے کے باوجود اشتہار آویزاں کرتے رہے، پریذائیڈنگ آفیسر وقاص نے کہا کہ پولنگ اسٹیشن کی بلڈنگ پر کسی بھی پارٹی کے اشتہار آویزاں نہیں کرنے دیں گے ۔ راولپنڈی میں پیپلزپارٹی کے انتخابی کیمپس کو اکھاڑ دیا گیا ہے ،پیپلز پارٹی کی طرف سے الزام لگایا گیا ہے حکومت ملک بھر میں انتظامیہ کا کھلے عام استعمال کر رہی ہے،سرکاری انتظامیہ پی ٹی آئی کی گاڑیوں کا استعمال کر رہی ہے،حکومت ووٹر سے ووٹ کا حق چھین رہی ہے،جھنگ میں پیپلزپارٹی کے امیدواروں کو تشدد کا نشانہ بنایا گیا ہے آزاد جموں و کشمیر کے انتخابی حلقے LA-13 کے پولنگ اسٹیشن نمبر 74 میں پریذائیڈنگ افسر کا بیلٹ پیپر پر اپنے سامنے مہر لگانے کے لئے ووٹرز پر دباؤ ڈالا گیا ،جس پر پولنگ اسٹیشن نمبر 93 پر پولنگ کا عمل روک دیا گیا ، اپوزیشن جماعتوں نے الزام لگایا کہ پولنگ اسٹیشن نمبر 152، 153 اور 154 میں ووٹوں کی چوری کا عمل جاری ہے۔