ویب ڈیسک:(محمدساجد) سینیئر صحافی مںصور علی خان نے بڑا دعویٰ کرتے ہوئے کہا نواز شریف کے قریب رہنے والوں نے اُن کو بتایا تھا کہ نوازشریف یاسمین راشد سے الیکشن ہار چکے ہیں۔
تفصیلات کےمطابق اپنے ’ویلاگ‘ میں بات کرتے ہوئے سینیئر صحافی منصور علی خان نے کہا کہ لاہور میں مسلم لیگ ن کے سپورٹرز، ووٹرز کی نسبت پی ٹی آئی کا زیادہ موجود ہے، مسئلہ ہے لیڈر شپ کا جو کہ بھاگی ہوئی ہے جن کو اکٹھا کرنےوالا کوئی نہیں ہے۔
منصور علی خان نے کہا ہوسکتا ہے اُن کی رائے سے کچھ لوگ متفق نہ ہوں لیکن آج اگر لاہور میں فری اینڈ فیئر الیکشن ہوں تو پی ٹی آئی کامیاب ہوگی ، نواز شریف پھر ہاریں گے، اُن سے شرط لگا لیں نواز شریف یاسمین راشد سے اپنی سیٹ پھر ہاریں گے، نواز شریف کے حلقے میں جو الیکشن ہوا وہ فارم 45 خود دیکھا تھا نواز شریف تب بھی ہارے ہوئے تھے۔
سینیئر صحافی نے دعویٰ کرتے ہوئے کہا کہ وہ قسم کھانے کو تیار ہیں نواز شریف کے قریب رہنے والے دو لوگوں سے اُن کی بات ہوئی جنہوں نے خود یہ بتایا کہ نواز شریف الیکشن ہارے چکےہیں،ڈاکٹر یاسمین راشد سے نواز شریف ہارچکےہیں۔
صحافی منصور علی خان نے مزید کہا کہ اصل بات اس وقت لاہور میں پی ٹی آئی کی لیڈر شپ کی جو ’کمپرومائزڈ‘ ہے، سپورٹرز، ووٹرز ان کا لاہور میں موجود ہے۔