یہ ویڈیو شریف مافیا کی پوری حقیقت بیان کرتی ہے۔ جنہیں خریدا نہیں جاسکتا انہیں مٹایا جانا ضروری ہے۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) July 25, 2022
pic.twitter.com/wJ2vUdzI8k
اسلام آباد: سابق وزیر اعظم عمران خان نے ماضی میں سپریم کورٹ پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے حملے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر شیئر کردی ہے۔ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی ) اور سابق وزیر اعظم عمران خان نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر ماضی میں سپریم کورٹ پر مسلم لیگ ن کے کارکنوں کے حملے کی ویڈیو شیئر کردی ہے۔ ویڈیو کے ساتھ سابق وزیر اعظم عمران خان نے لکھا کہ ' یہ ویڈیو شریف مافیا کی پوری حقیقت بیان کرتی ہے۔ جنہیں خریدا نہیں جاسکتا انہیں مٹایا جانا ضروری ہے۔'