شیعب اختر کی اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق

شیعب اختر کی اپنی زندگی پر فلم بنائے جانے کی تصدیق
لاہور: (ویب ڈیسک) سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے اپنی زندگی پر فلم 'راولپنڈی ایکسپریس' بنائے جانے کی تصدیق کی ہے۔ پاکستان کے معروف سابق فاسٹ بولر شعیب اختر نے فلم کی جھلک سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شیئر کی ہے. پوسٹ میں شعیب اختر نے بتایا ہے کہ ان کی زندگی پر فلم بنائی جارہی ہے جس میں وہ حقائق بھی دکھائے جائیں گے جو اب تک کسی کے سامنے نہیں آسکے۔انہوں نے کہا کہ ان کی فلم کیو فلم پروڈکشن تیار کر رہا ہے اور اس کی ڈائریکشن ایم فراز قیصر دے رہے ہیں۔ شعیب اختر نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ یہ فلم پاکستان کے کسی بھی کرکٹر پر بنائی جانے والی پہلی عالمی فلم ہوگی۔ خیال رہے کہ شعیب اختر راولپنڈی ایکسپریس کے نام سے مشہور ہیں اور نہوں نے دسمبر 1997 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف اپنے کیرئیر کا آغاز کیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔