ویب ڈیسک: قائمہ کمیٹی برائے اطلاعات و نشریات کا پولین بلوچ کی زیر صدارت اجلاس ہوا۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ آئی ٹی این ای نے گزشتہ کافی عرصہ میں بہت اچھا کام کیا ہے، اگر قائمہ کمیٹی ترمیم لائے تو ہم چاہتے ہیں ویج بورڈ میں الکٹرانک میڈیا کو بھی شامل کرلیا جائے۔سیکرٹری اطلاعات شاہیرہ شاہد نے کہا کہ 7 واں ویج بورڈ ہوگیا ہے 8 ویں پر کام جاری ہے۔
وفاقی وزیر اطلاعات و نشریات کا کہنا تھا کہ ویج بورڈ میں الیکٹرانک میڈیا شامل ہوجائے تو انکا بھی فائدہ ہوجائے گا، اس سال ہم نے قومی کھیلوں کو پی ٹی وی سے نشر کیا ہے، ہمارا کماو پوت اس وقت پی ٹی وی اسپورٹس ہے دگنا منافع ہوا ہے، ہم چاہتے ہیں پی ٹی وی انٹرٹینمنٹ کو آوٹ سورس کردیا جائے۔
اس موقع پر مہتاب راشدی نے کہا کہ آپکی باتیں سن کر میرا دل بیٹھا جارہا ہے، پی ٹی وی ویسے ہی بیٹھا جارہا ہے جس طرح اوپر پاکستان کا حال ہے، مجھے آپکی آوٹ سورس پالیسی سے اختلاف ہے، آپکو چاہے کہ اپنے پروڈیوسر کو کہیں کام کریں کچھ کرکے دکھائیں، آپ صرف ایک چیز آوٹ سورس نہ کریں پھر پورا پی ٹی وی آوٹ سورس کردیں۔
وفاقی وزیر اطلاعات عطاء اللہ تارڑ کا کہنا تھا کہ جی ہونا ایسے ہی چاہے کہ پی ٹی وی کو آوٹ سورس کردیا جائے،
مہتاب راشدی نے کہا کہ پی ٹی وی اکیڈمی کیا کررہی ہے؟
وفاقی وزیر اطلاعات نے کہا کہ آپکی سربراہی میں کمیٹی بنا دیتے ہیں آپ ڈرامہ پروڈکشن پر لائحہ دیدیں، جس پر مہتاب راشدی نے کہا کہ جی بنا دیں کچھ کر دیں تے ویسے آپکو یہ چیلنج لینا چاہے۔