اے آئی کا دور ہے، نوٹسز اب ای میل کے ذریعے بھیجی جائیں گی، چیف جسٹس عامر فاروق

اے آئی کا دور ہے، نوٹسز اب ای میل کے ذریعے بھیجی جائیں گی، چیف جسٹس عامر فاروق

(ویب ڈیسک ) چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامر فاروق کا کہنا ہے کہ آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا دور ہے ، ایک نوٹس مدعی کے لیے بہت سہولت ہے ، سب کےلئے ضروری ہے کہ ٹیکنالوجی کے ساتھ خود کو بہتر کرے  ، نوٹسز اب ای میل کے ذریعے بھیجی جائیں گی۔

  چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ عامرفاروق نے  اسلام آباد بار کی تقریب سے خطاب  کرتے ہوئے کہا کہ  2023 اسلام آباد کی عدلیہ کے لیے خاص اور اہم سال رہا،کچہری کو جی الیون میں شفٹ کیاگیااور اسلام آباد ہائیکورٹ کو ریڈ زون میں شفٹ کیاگیا، کچہری میں وکلاء ، سائلین کے لیے سہولیات دیں جو مزید فراہم کی جائیں گی۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ  اب نوٹسز ای میل اور ایس ایم ایس کے ذریعے موصول ہوں گے ،آرٹیفیشل انٹیلیجنس کا دور ہے ، ایک نوٹس مدعی کے لیے بہت سہولت ہے ، سب کےلئے ضروری ہے کہ ٹیکنالوجی کے ساتھ خود کو بہتر کرے  ، نوٹسز اب ای میل کے ذریعے بھیجی جائیں گی۔

انہوں نے کہا کہ  ہمارے زمانے میں نوٹسز کو ڈھونڈنا پڑتاتھا، وکلاء، سائلین کو میسج ای میل کے زریعے کیس کے حوالے سے معلوم ہوجاتاہے،انفارمیشن مشین کی رونمائی بھی کردی ہے جس سے سائلین کو کیس کہ تفصیلات معلوم ہو جائیں گی۔

چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ نے کہا کہ ہمیں بھی جدید دور کی چیزوں سے خود کو ہم آہنگ کرنا ہے،نوجوان خود کو جدید ٹیکنالوجی کے مطابق ڈھالیں، عدلیہ میں ٹیکنالوجی کا استعمال ہورہا ہے، عدلیہ میں مینجمنٹ انفارمیشن سسٹم بھی ان لائن دستیاب ہے، نوٹس ٹریکنگ سسٹم کو بھی جلد عدلیہ میں لا رہے ہیں۔پیپر فری ہونا ضروری ہے، اب ای فائلنگ کی طرف جاناہے۔

چیف جسٹس عامرفاروق نے کہا کہ  اسلام آباد میں نئے ججز کی تعیناتی کا معاملہ ابھی پینڈنگ ہے، جلد مکمل کرلیں گے،اسلام آباد کچہری میں لائبریری کے قیام کی جگہ مختص کردہ گئی ہے، نئے وکلاء کا ٹریننگ پروگرام ایک خوش آئند اقدام ہے، وکلاء کی ابتدائی رہنمائی ضروری ہے لیکن قانون کی کتاب سے رشتہ نہ توڑیں، ایک عام آدمی کے مسائل کی وجہ سے ہم بیٹھےہیں، ججز وکلاء کو قانون کا معلوم ہوگا تو عام آدمی کو انصاف دیاجائےگا۔

جسٹس میاں گل حسن اورنگزیب کا خطاب: 

جسٹس میاں گُل حسن اورنگزیب نے  ڈسٹرکٹ جوڈیشل کمپلیکس میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسلام آباد کی عدالتوں میں ہی دلائل، جرح، ٹرائل کے حوالے سے سیکھا،جب پریکٹس شروع کی تو اسلام آباد میں تب صرف پانچ کچہری کی عدالتیں تھیں،  اب اسلام آباد میں عدالتوں کو ایسٹ اور ویسٹ میں تقسیم کردیاگیاہے۔

Watch Live Public News