اصل آمنہ عروج کون؟ گرفتار ملزمہ کی ویڈیو آگئی

اصل آمنہ عروج کون؟ گرفتار ملزمہ کی ویڈیو آگئی
کیپشن: amina arooj's video
سورس: Facebook

ویب ڈیسک: معروف ڈرامہ نگار خلیل الرحمان قمر جو گذشتہ دنوں ہنی ٹریپ کا شکار ہوئے، ملزمہ آمنہ عروج نے انہیں واٹس ایپ پر ڈرامہ بنانے کا جھانسہ دے کر اغواء کرایا تھا، بعد ازاں پنجاب پولیس کی جانب سے کارروائی کرتے ہوئے اس کیس میں ملوث 12 ملزمان کو گرفتار کرلیا گیا تھا، اب سوشل میڈیا پر آمنہ عروج کی ویڈیو گردش کررہی ہے۔

تفصیلات کےمطابق منظرعام پر آنے والی ویڈیو کو فیس بک پر ’Meer Ahmad Kamran Magsi ‘نامی شخص کے بنے ہوئے اکاونٹ پر شیئر کیا گیا، جس میں ملزمہ آمنہ عروج کا شںاختی کارڈ بھی دکھایا گیا ہے، اس ویڈیو میں پولیس حراست میں موجود جس لڑکی کو دکھایا گیا ہے بتایا جارہا ہے کہ یہ لڑکی آمنہ عروج ہے۔

اس پوسٹ کے کیپشن میں بھی لکھا گیا کہ ’ دوست کل سے ایک ماڈل کو آمنہ عروج بنا کر شیئر کر رہے ہیں جبکہ آمنہ عروج یہ ہیں جو پولیس کسٹڈی میں بتا رہی ہیں کہ’ کہ میں دونوں اطراف سے بلیک میل ہورہی تھی، مجھے حسن شاہ اور خلیل الرحمن قمر دونوں بلیک میل کر رہے تھے، حسن شاہ مجھے استعمال کرتا تھا اور خلیل الرحمن نے ڈرامہ میں کاسٹ کرنے کا لالچ دے کر استعمال کیا‘۔

Watch Live Public News