’طالبان نے زبردستی قبضہ کیا تو سرحد بند کردیں گے‘

’طالبان نے زبردستی قبضہ کیا تو سرحد بند کردیں گے‘

اسلام‌باد(پبلک نیوز)‌ وزیراعظم نے کہا ہے کہ نئے پاک امریکا بانڈکی ضرورت ہے، طالبان نے افغانستان میں زبردستی قبضہ کیا تو سرحد بند کردیں گے. وزیراعظم عمران خان کا امریکی صحافی کوویڈیولنک پرانٹرویو دیتے ہوئے کہنا تھا کہ پاکستان اورامریکاکےدرمیان مہذب تعلقات کی ضرورت ہے، ایسےتعلقات جو امریکا اوربھارت کےدرمیان موجودہیں.

حالیہ انٹرویو میں ان کا کہنا تھا کہ دہشتگردی کےخلاف جنگ میں پاکستان نے قربانیاں دیں، اس جنگ میں 70ہزار پاکستان شہید ہوئے، دہشتگردی کی جنگ میں پاکستان کو150ارب ڈالرکا نقصان ہوا، خود کش حملوں سے پاکستان کے مسائل بڑھے، ڈومورکےمطالبےسےپاکستان کےمسائل میں اضافہ ہوا، امریکا کو لگتاتھاپاکستان نےمطلوبہ اقدامات نہیں کئے، پاکستان نے جو کیااس کا متحمل نہیں ہوسکتا تھا

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا افغانستان میں پاکستان اور امریکا کا مفاد ایک ہے، طالبان نے افغانستان میں زبردستی قبضہ کیا تو سرحد بند کردیں گے، مودی حکومت نہ ہوتی تو بھارت سےتعلقات بہتر ہوچکے ہوتے.

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔