ویب ڈیسک: سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام نے اپنے صارفین کے لیے ایک اور نیا اور اہم ترین فیچر متعارف کرانے کا فیصلہ کر لیا ہے۔سبھی جانتے ہیں انسٹاگرام ایک موبائل ایپلی کیشن ہے جس کے ذریعہ تصاویر اور ویڈیوز شیئر کی جاتی ہیں۔ مگر اب کمپنی نے اس کو ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے بھی متعارف کرانے کا فیصلہ کیا ہے۔ اب ڈیسک ٹاپ کے ذریعہ بھی تصاویر اور ویڈیوز پوسٹ کی جا سکیں گی۔اس حوالے سے پچھلے ماہ رپورٹ سامنے آئی تھی مگر اب فیس بک کی ترجمان کرسٹن پائی نے واضح طور پر کہا ہے کہ کمپنی اس چیز سے واقف ہے صارفین کی بہت بڑی تعداد انسٹاگرام کو کمپیوٹر پر استعمال کرتی ہے۔ اس لیے اب ڈیسک ٹاپ براؤزر کے تحت بھی اس کر بہتر کرنے کے لیے کام کیا جا رہا ہے۔سامنے آنے والی میڈیا رپورٹس کے مطابق انسٹاگرام کو محدود پیمانہ پر ڈیسک ٹاپ صارفین کے لیے اپلوڈنگ کے قابل بنایا گیا ہے۔ اس فیچر کے تحت اپلوڈنگ کو صارفین کافی حد تک سپورٹ کر رہے ہیں۔