افغانستان کی جیت، راشد خان سمیت ٹیم کے کھلاڑیوں کا جشن، ویڈیو وائرل

افغانستان کی جیت، راشد خان سمیت ٹیم کے کھلاڑیوں کا جشن، ویڈیو وائرل

( پبلک نیوز) محمد شکیل خان:   افغانستان کی سیمی فائنل میں رسائی کے بعد  راشد خان سمیت ٹیم کے کھلاڑیوں کا انوکھا، ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔

تفصیلات کے مطابق ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سیمی فائنل میں کوالیفائی کرنے کے بعد افغان ٹیم کا انوکھا جشن۔ افغان کھلاڑیوں کا اسٹیڈیم سے واپسی پر ٹیم بس میں ڈانس کرنے لگ گئی۔ محمد نبی، راشد خان سمیت کھلاڑیوں نے کوچ براوو کے گانے چیمپئن پر ڈانس کیا۔ 

اس کے علاوہ افغانستان میں شائقین کرکٹ اپنی ٹیم کی کامیابی کا جشن منانے سڑکوں پر نکل آئے، ملک کے مختلف شہروں میں کئی مقامات پر شائقین اکٹھے ہوئے اور اپنی ٹیم کی بہترین کارکردگی پر جشن مناتے رہے۔ شائقین اپنی ٹیم سے خوشی کا اظہار کرنے گھروں اور مارکیٹوں کی چھتوں پر چڑھ گئے اور نعرے لگاتے رہے۔

افغانستان کے مختلف علاقوں کابل، خوست، نگرہار اور جلال آباد میں بڑی تعداد میں لوگ گھروں سے نکل آئے اور اپنی ٹیم کی بڑی کامیابی پرخوشیاں مناتے رہے۔

دوسری جانب افغان وزیر خارجہ مولوی امیر خان متقی نے ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں افغانستان کی قومی کرکٹ ٹیم کی رسائی پر ٹیم کے کپتان راشد خان سے ویڈیو کال پر گفتگو کی اور مبارکباد دی، اور آئندہ بھی اسی طرح جارحانہ کھیل پیش کرنے اور ملک کا نام روشن کرنے کی امید ظاہر کی۔

Watch Live Public News

اسپورٹس رپورٹر

 محمد شکیل خان ایک نوجوان اسپورٹس رپورٹر ہیں جو نہ صرف فیلڈ میں متحرک ہیں بلکہ دنیا بھر میں ہونے والے اسپورٹس ایونٹس اور خصوصا کرکٹ کے حوالے سے اپنے قارئین کو باخبر رکھا اپنا اولین فرض سمجھتے ہیں۔