ویب ڈیسک: پاکستان میں فیس بک کی مونٹائزیشن تاحال بند ہے۔ پاکستانی حکام نے اس حوالے سے فیس بک انتظامیہ کے ساتھ رابطہ کیا ہے۔ رابطہ کے دوران مثبت پیش رفت سامنے آئی ہے۔صوبائی انفارمیشن ٹیکنالوجی ضیا اللہ بنگش کی جانب سے رابطہ کی تصدیق کی گئی ہے ۔ ان کا کہنا ہے کہ فیس بک سے رابطہ کیا گیا جس میں قانون سازی بارے معاملات پر اتفاق کیا گیا۔انھوں نے بتایا کہ پاکستان میں فیس بک موٹائزیشن کھولنے کے لیے درخواست بھی دی گئی ہے جبکہ فیس بک انتظامیہ، پی ٹی اے حکام اور آئی ٹی ماہرین کا اجلاس بلایا گیا ہے جس میں مزید معاملات پر تبادلہ خیال کیا جائے گا۔ان کا کہنا تھا کہ جس طرح پاکستان میں یوٹیوب کی مونٹائزیشن کھلی ہے اسی طرح اب فیس بک پر بھی موٹائزیشن کے لیے بھی کوشاں ہیں۔ دنیا کی مختلف سوشل میڈیا کمپنیاں اب پاکستان میں دفاتر کھولنے جا رہی ہیں۔