گاڑیاں بک گئیں ، بچے سرکاری اسکول میں ، وال اسٹریٹ جرنل میں پاکستانی عوام کانوحہ

wall street journal
کیپشن: wall street journal
سورس: google

  ویب ڈیسک :شہریوں نے گاڑیاں بیچ دیں ، بچوں کو سرکاری اسکولوں میں داخل کرادیا۔ امریکی اخبار وال اسٹریٹ جرنل میں پاکستانی عوام کا نوحہ،  لیکن  بے خبر حکومت  کی توجہ محض بلوں میں اضافے پر مرکوز ہے۔

 رپورٹ کے مطابق  امریکی اخبار " وال اسٹریٹ جرنل"  نے پاکستانی معیشت پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ مسلسل بحران میں گھری معیشت پاکستان کے متوسط طبقے کو تقسیم کر رہی ہے۔

 اخبار کا کہنا ہے کہ  معاشی حالات انتہائی سخت، نئی حکومت مزید قرضوں کی تلاش میں ہے،۔ موجودہ حالات سے چھوٹے اور متوسط کاروبار متاثر ہورہے ہیں جبکہ پاکستان میں مہنگائی 30 فیصد تک پہنچ گئی ہے۔

  وال اسٹریٹ جرنل نے خبردار کیا ہے کہ  پاکستان میں صارفین کی مانگ میں کمی، خوراک اور یوٹیلیٹی بلوں میں اضافہ ہورہا ہے۔ شہری کاریں بیچ کر بسوں پر سفر کرنے پر مجبور ہیں جبکہ اکثریت  بچوں کو پرائیویٹ اسکولوں سے نکال کر مفت سرکاری اسکولوں میں داخل کرارہے ہیں۔