صارفین اب  اپنے وی پی اینز  آن لائن رجسٹرڈ کراسکتے ہیں، پی ٹی اے

صارفین اب  اپنے وی پی اینز  آن لائن رجسٹرڈ کراسکتے ہیں، پی ٹی اے

(ویب ڈیسک ) پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی ( پی ٹی اے ) کا کہنا ہے کہ وی پی این کی   رجسٹریشن کے حوالے سے ایک محفوظ عمل متعارف کرا دیا گیا، صارفین اپنے وی پی اینز پر ایک نئے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے رجسٹرڈ کراسکتے ہیں۔

غیر رجسٹرڈ و غیر قانونی وی پی اینز کی رجسٹریشن کا معاملہ ، پی ٹی اے  نے وی پی این رجسٹریشن فریم ورک پر اسٹیک ہولڈرز کے ساتھ مشاورت کی۔ وزارت آئی ٹی ،پی ایس ای بی اور پاکستان آئی ٹی ایسوسی ایشن کے نمائندگان  نے شرکت کی۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ   وی پی این کی   رجسٹریشن کے حوالے سے ایک محفوظ عمل متعارف کرا دیا گیا، صارفین اپنے وی پی اینز پر ایک نئے آن لائن پلیٹ فارم کے ذریعے رجسٹرڈ کراسکتے ہیں، رجسٹریشن کیلئے لنک ipregistration.pta.gov.pk کے زریعے ممکن ہو پائے گا۔

پی ٹی اے کا کہنا ہے کہ  فریم ورک آئی ٹی کمپنیوں، فری لانسرز اور دیگر اسٹیک ہولڈرز کے لیے ہے، مقصد قانونی و رجسٹرڈ وی پی اینز کی بلاتعطل رسائی کو ممکن بنانے کیلئے ہے،  اجلاس میں محفوظ رابطوں کے لئے وی پی این کی اہمیت کو تسلیم کیا گیا۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی   کے مطابق  غیر قانونی سرگرمیوں میں ممکنہ غلط استعمال کے خدشات کا بھی جائزہ لیاگیا، رجسٹریشن کیلئے  کمپنیوں اور فری لانسرز کی حوصلہ افزائی کی جائے گی۔

Watch Live Public News