ویب ڈیسک :بالی وڈ اداکارہ کنگنا رناوت رواں برس بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کے ٹکٹ پر لوک سبھا انتخابات میں حصہ لیں گی۔
ہندوستان ٹائمز کے مطابق اتوار کو بھارتیہ جنتا پارٹی نے ایوان زیریں ( لوک سبھا) کے انتخابات کے لیے پانچویں فہرست جاری کی جس میں ہماچل پردیش سے کنگنا رناوت سمیت بڑے نام شامل ہیں۔
فہرست جاری ہونے کے کچھ ہی گھنٹوں بعد ان کی ایک پرانی ٹویٹ بھی سامنے آئی ہے جس میں انہوں نے کہا تھا کہ وہ ہماچل پردیش سے الیکشن نہیں لڑیں گی۔
ایکس (سابقہ ٹوئٹر) پر ایک پوسٹ میں کنگنا رناوت نے انتخابات کے لیے ٹکٹ ملنے پر خوشی کا اظہار کیا۔
پوسٹ میں ان کا مزید کہنا تھا کہ ’میرے پیارے بھارت اور بھارتیہ جنتا کی اپنی پارٹی بھارتیہ جنتا پارٹی ( بی جے پی) کو ہمیشہ سے میری غیرمشروط حمایت حاصل رہی ہے۔ آج بی جے پی قومی قیادت نے مجھے میری جائے پیدائش ہماچل پردیش کے حلقے مندی سے لوھ سبھا کا امیدوار بنانے کا اعلان کیا ہے اور میں اس فیصلے کی پابند ہوں
انہوں نے کہا کہ وہ پارٹی میں باضابطہ شامل ہونے پر خوشی اور فخر محسوس کر رہی ہیں۔
اکثر تنازعات میں رہنے والی اداکارہ کنگنا رناوت کئی کامیاب فلموں میں کام کر چکی ہیں۔