(ویب ڈیسک ) پنجاب میں پتنگ بازی کے واقعات میں اضافہ ہوا ہے،جس کے بعدحکومت نے فیصلہ کیا ہے کہ پتنگ بازوں کے خلاف فوری مقدمات درج ہوں گے۔ کمشنر، ڈپٹی کمشنرز اور پولیس افسران پتنگ بازوں کے خلاف کریک ڈاؤن کی روانہ کی بنیاد پر رپورٹ تیار کریں گے۔
چیف سیکرٹری آفس نے پنجاب بھر کے کمشنرز اور ڈپٹی کمشنر ز اور سیکرٹری ہوم کو خط لکھ دیا ہے۔ خط میں پتنگ بازی کرنے والے عناصر کے خلاف سخت کارروائی کی ہدایت کی گئی ہے۔
خط میں آئی جی پنجاب کو بھی پتنگ بازی کر نے والے عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن کرنے کی ہدایت کی گئی ہے، آئی جی کو پتنگ باز وں کو گرفتار کرنے اور فوری مقدمات درج کرنے کی ہدایت کی گھی ہے۔
خط میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ ضلعی انتظامیہ اور پولیس پتنگ بازی ممنوع آرڈنینس پر عمل درآمد یقینی بنائیں۔