کورونا ایس او پیز سے بچنے کیلئے بھارتی جوڑے کی آسمان میں شادی

کورونا ایس او پیز سے بچنے کیلئے بھارتی جوڑے کی آسمان میں شادی

بنگلور ( ویب ڈیسک ) بھارت میں اس وقت عالمی وبا سے تقریبا تین لاکھ سے زائد لوگ موت کا شکار بن چکے ہیں اور تقریبا ڈھائی کروڑ سے زائد لوگ اس سے تکلیف حاصل کر چکے ہیں لیکن بھارت میں ہونے والے ایک واقعہ نے یہ ثابت کیا ہے کہ کیا وجہ ہے کہ پوری دنیا میں کورونا کو کنٹرول کر لیا گیا ہے لیکن بھارت میں ابھی تک ایسا ممکن نہیں ہو سکا۔

بھارتی حکومت کی طرف سے ملک بھر میں کورونا ایس او پیز کیساتھ شادی کی اجازت ہے جس میں پچاس سے زائد لوگ شرکت نہیں کر سکتے لیکن بھارت کے ایک شہر مادورائی کے ایک جوڑے راکیش اور ڈکشنا نے سوچا کہ کورونا تو زمین پر ہے آسمان پر تو نہیں ٗ ایس او پیز پر عمل زمین پر کرنا پڑے گا لیکن آسمان پر تو کوئی ایس او پیز پر عمل نہیں کروا سکے گا تو انہوں نے شادی کیلئے ایک ہوائی جہاز بک کروا لیا۔

انڈین ایئر لائن کا طیارہ بوئنگ بوئنگ 737 جب بنگلور سے مادورئی پہنچا تو تمام انتظامات پہلے سے ہو چکے تھے ٗ بکنگ ایجنٹ نے پورا ہوائی جہاز بک کر لیا جس میں راکیش 160 باراتیوں اور پورے تام جھام کے ساتھ سوار ہو گیا اور پھر اس نے مزے سے شادی رچائی ۔بھارتی میڈیا پر اس شادی کی تصاویر اور ویڈیوز گردش کر رہی ہے جس کے بعد بھارتی حکام نے اس جہاز کے تمام عملے کو معطل کر دیا ہے ٗ لیکن اس ایک واقعہ سے بھارتی عوام کی ذہنیت پوری دنیا پر واضح کر دی ہے۔

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔