اسلامآباد(پبلک نیوز) ترجمان دفتر خارجہ نے پاکستان میں امریکی ایئر بیس کی خبروں کی تردید کر دی، زاہد حفیظ چودھری کہتے ہیں پاکستان میں کوئی بھی امریکی بیس نہیں. ترجمان دفتر خارجہ کی جانب سے بیان میں کہا گیا ہے کہ"پاکستان میں کوئی بھی امریکی فوجی ایئربیس یا ہوائی اڈہ نہیں ہے نہ ہی اس قسم کی کسی تجویز کا تصور کیا گیا ہے۔ اس متعلق کسی قسم کی قیاس آرائیاں بے بنیاد اور غیر ذمہ دارانہ ہیں اور ان سے پرہیز کیا جانا چاہئے۔"
واضح رہے کہ پاکستان اور امریکہ کے درمیان 2001 سے ایئر لائن آف کمیونی کیشن اور مواصلات کی گراؤنڈ لائز کے سلسلے میں باہمی تعاون کا فریم ورک موجود ہے۔ اس سلسلے میں کوئی نیا معاہدہ نہیں کیا گیا ہے۔ " اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے واضح طور پر کہا تھا کہ پاکستان اپنی سرزمین پر کسی بھی قسم کے فوجی اڈوں کی اجازت نہیں دے گا۔