لاہور ( پبلک نیوز)مسلم لیگ(ن) کی نائب صدر مریم نواز شریف نے کمرہ عدالت میں غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہر چیز کو چپقلش بنانا چھوڑ دیں، میں پارلیمنٹ کی ممبر نہیں، جہاں شہباز شریف خود موجود ہوں وہاں میری موجودگی ضروری بھی نہیں، مہنگائی کی صورت میں روز عوام پر ایک قیامت ٹوٹتی ہے، اپوزیشن کی مشترکا ذمہ داری ہے کہ مہنگائی کے معاملے کو اٹھائے۔ایک صحافی نے سوال کیا آپ شہباز شریف کے عشائیہ میں شریک نہیں ہوئیں کیا کوئی چپقلش ہے؟ شہباز شریف کا اپوزیشن لیڈر کا کردار ہے، انہوں نے پارلیمنٹ کے ممبران کے اعزاز میں عشائیہ دیا۔اس سے قبل مسلم لیگ (ن) کی نائب صدر مریم نواز کمرہ عدالت پہنچیں تو کمرہ عدالت کچھا کچھ بھر گیا ٗ لیگی رہنماؤں اور کارکنوں کی بڑی تعداد کمرہ عدالت میں موجود تھی ٗ کمرہ عدالت میں لیگی کارکنان سیلفیاں لینے رہیں جنہیں سیکیورٹی سٹاف نے روک دیا ۔