سونے کی فی تولہ قیمت میں‌اضافہ

سونے کی فی تولہ قیمت میں‌اضافہ

کراچی (ویب ڈیسک) انٹرنیشنل بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 2 ڈالر کا اضافہ نوٹ کیا گیا ہے جس کے بعد سونے کی قیمت 1884ڈالر کی سطح تک پہنچ گئی ہے. جبکہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ، فی دس گرام قیمتوں میں بالترتیب 500 روپے اور 429روپے کا اضافہ ہوا ہے.

قیمتوں میں تبدیلی کے بعد کراچی، حیدر آباد ، سکھر ، ملتان ، لاہور ، فیصل آباد ، راولپنڈی ، اسلام آباد ، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 109900روپے اور فی دس گرام سونے کی قیمت بڑھ کر 94222روپے ہو چکی ہے. دوسری جانب فی تولہ چاندی کی قیمت میں 40روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد فی تولہ قیمت 1460روپے ہو چکی ہے جبکہ دس گرام چاندی کی قیمت 34.29روپے کے اضافے سے 1251.71روپے ہوگئی۔

Watch Live Public News

مصنّف پنجاب یونیورسٹی کے شعبہ ابلاغیات سے فارغ التحصیل ہیں اور دنیا نیوز اور نیادور میڈیا سے بطور اردو کانٹینٹ کریٹر منسلک رہے ہیں، حال ہی میں پبلک نیوز سے وابستہ ہوئے ہیں۔