ڈی چوک پہنچنے کی کال توہین عدالت ہے: رانا ثنااللہ

ڈی چوک پہنچنے کی کال توہین عدالت ہے: رانا ثنااللہ
وزیرداخلہ رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ عمران نیازی کی PTI کارکنوں کو ڈی چوک پہنچنے کی کال سپریم کورٹ کے آج کے فیصلے کی توہین کی ہے۔ کورٹ نے PTI کو سیکٹر H9 اسلام آباد میں اجتماع کی مشروط اجازت دی ہے۔ اس کا ٹریک ریکارڈ ہے اسنے نہ کبھی کسی عدالت کا احترام کیا ہے اور نا کسی ادارے کا۔ ان کا کہنا تھا کہ شرپسندکارکنان نےبلیو ایریا میں درختوں کو آگ لگائی؛ املاک کو نقصان پہنچایا۔ پولیس پرحملہ آور بھی ہورہے ہیں۔ریاست کا کام امن وامان کو یقینی بنانا، شہریوں کےجان ومال کا تحفظ ہے۔ پولیس منتشر کرنے کیلئے آنسو گیس استعمال کرنے پرمجبور ہے۔سکیورٹی خدشات کے پیش نظرڈی چوک کو سیل کردیاگیاہے۔ دوسری جانب آئی جی اسلام آباد ڈاکٹر اکبر ناصر خان نے اپنے پیغام میں کہا ہے کہ ریڈ زون میں کسی کو آنے کی ہرگز اجازت نہیں،اگر کسی نے ریڈ زون آنے کی کوشش کی تو سختی سے نمٹا جائے گا،دیگر مقامات پر افسران کو ہدایات ہیں کہ قوت کا استعمال نہ کریں،مظاہرین سے اپیل ہے کہ پرامن رہیں پولیس پر پتھراؤ اور املاک کو نقصان نہ پہنچائیں۔ ترجمان اسلام آباد پولیس نے ٹوئٹر پیٍغام میں کہا کہ لانگ مارچ میں شریک مظاہرین نے بلیو ایریا میں درختوں اور گاڑی کو آگ لگا دی۔پولیس نے فائربریگیڈکو بلوا لیا۔کچھ جگہوں پر آگ بجھا دی گئی جبکہ مظاہرین نے ایکسپریس چوک میں دوبارہ درختوں کو آگ لگا دی۔ ریڈ زون کی سکیورٹی کو مزید بڑھا دیا گیا ہے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔