پی ٹی آئی کارکنوں ، رہنماؤں کاآرمی ایکٹ کے تحت کورٹ مارشل کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج

پی ٹی آئی کارکنوں ، رہنماؤں کاآرمی ایکٹ کے تحت کورٹ مارشل کا اقدام سپریم کورٹ میں چیلنج
اسلام آباد: سابق وزیراعظم عمران خان نےپاکستان تحریک انصاف کے رہنماؤں اور کارکنوں کا آرمی ایکٹ کے تحت کورٹ مارشل کا اقدام چیلنج کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق سپریم کورٹ میں دائر درخواست میں وفاقی حکومت، نوازشریف، شہبازشریف، مریم نواز، آصف زرداری، بلاول بھٹو، مولانا فضل الرحمان، نگراں وزیراعلیٰ پنجاب اور اعظم خان سمیت دیگر کو فریق بنایا گیا ہے۔ چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے درخواست میں موقف اپنایا کہ یہ سارا ڈرامہ نواز شریف اور مریم نواز کا رچایا ہے، نوازشریف اور مریم نواز نے پروپیگنڈا کیا کہ عمران خان اپنا آرمی چیف لانا چاہتے ہیں، حالانکہ میں نے ہمیشہ اداروں کا احترام کیا اور ساتھ کھڑا رہا، پلوامہ واقعے پر 27 فروری 2019 کو پاک فوج کو سپورٹ کیا۔ عمران خان نے استدعا کی کہ سپریم کورٹ آرٹیکل 245 کے نفاذ کو غیر آئینی قرار دے۔ سپریم کورٹ تحریک انصاف کے کارکنوں کو فوری رہا کرنے کا حکم دے، سپریم کورٹ آرمی ایکٹ اور آفیشل سیکرٹ ایکٹ کے تحت سویلین کا کورٹ مارشل غیر قرار دے۔ سابق وزیر اعظم نے استدعا کی کہ 9 مئی کے واقعات کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن تشکیل دے۔ عدالت تحریک انصاف کے رہنماؤں کی جبری علیحدگیوں کو غیر آئینی قرار دے۔
ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔