پریانکا چوپڑا کا پسندیدہ اداکار سنگل، دوسری شادی کا سوچ سکتی ہیں؟

پریانکا چوپڑا کا پسندیدہ اداکار سنگل، دوسری شادی کا سوچ سکتی ہیں؟
لاس اینجلس: (ویب ڈیسک) اداکارہ پریانکا چوپڑا نے ایک انٹرویو کے دوران اعلان کیا تھا کہ اگر ہالی ووڈ اداکار کرس ہیمس ورتھ سنگل ہو گئے تو وہ ان سے شادی کر لیں گی کیونکہ نک جونس کے بعد وہی شخص ہیں جو ان کا دل چرا سکتے ہیں۔ 23 نومبر کو نیٹ فلکس پر نشر ہونے والے جونس برادرز فیملی روسٹ شو کا ان دنوں کافی چرچا ہے۔ اس کامیڈی سپیشل شو میں پریانکا چوپڑا نے جس انداز سے نک جونس کا مذاق اڑایا وہ سرخیوں میں ہے۔ اس کے علاوہ انہوں نے اپنے شوہر کے کیرئیر اور ان کیساتھ اپنی عمر کے فرق پر بھی تبصرہ کیا تھا۔
اس شو میں نک جونس کی موجودگی میں پریانکا چوپڑا نے اعلان کیا تھا کہ اگر ہالی ووڈ اداکار کرس ہمیس ورتھ سنگل ہو گئے تو وہ ان سے شادی کر لیں گی۔ ان کا کہنا تھا کہ جب میں نے نک سے شادی کی تو سب حیران رہ گئے تھے۔ میں ان کے علاوہ کسی اور کو اپنا جیون ساتھی بنانے کا سوچ بھی نہیں سکتی لیکن اس دنیا میں ایک اور شخص ہے، اگر وہ کسی طرح سنگل ہو جائے تو میرے خیالات بدل بھی سکتے ہیں۔ اپنی شادی شدہ زندگی پر بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ میرے اور نک جونس کی عمر میں 10 سال کا فرق ہے۔ ہم ایک دوسرے کو مختلف چیزیں سکھاتے رہتے ہیں۔ 90ء کی دہائی کے پاپ کلچر کے بارے میں وہ کچھ نہیں جانتے، اس لئے مجھے اس بارے انھیں بتانا پڑتا ہے جبکہ نک نے مجھے ٹک ٹاک کا استعمال سکھایا ہے اور میں نے اسے بتایا کہ ایک کامیاب اداکاری کا کیرئیر کیسے ہوتا ہے۔

Watch Live Public News